اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہائیک کرلیا گیا۔ اس بات خدشہ ہے کہ ان کے موبائل نمبر سے کسی کو گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ واضح کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی، جعلی اور جھوٹ پر مبنی تصور کی جائے۔ کیونکہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے نہیں کی گئی ہوگی۔
جسٹس قاضی فائز کا موبائل فون ہیک گمراہ کن پیغام رسائی کا خدشہ
Feb 03, 2021