گوجرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان کن صورتحال سے دوچار تھے حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں کومزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئی گی انہوں نے کہا کہ عوام کو سبزباغ دکھلا کر اقتدار حاصل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ غریب عوام کی حالت زار پر ترس کھائیں ۔