لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 25فیصد سٹیڈیم بھرا جائیگا۔ سیمی فائنل اور فائنل کیلئے 50فیصد تک تماشائیوں کو اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے پر حتمی اعلان آج ہوگا۔ اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل میں شائقین کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔