گجرات(نامہ نگار) ہفتہ یکجہتی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ تحصیل کھاریاں کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اے سی گجرات سلمان ظفر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد حسین بھی موجود تھے۔ فائنل تحصیل کھاریاں اور تحصیل گجرات کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ‘ کھاریاں کی ٹیم فاتح قرار پائی۔