اشیاء ضروریہ مہنگی فروخت کرنیوالے رب کی پکڑ سے ڈریں: زوہیب انجم

Feb 03, 2021

قطب پور ( نا مہ نگار) ضروریا ت زندگی کی اشیا ء کومہنگی بیچنے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں۔ ملاوٹ کرنے والے  اوربغیرلسٹوں کے اشیا ء فروخت کرنے والواں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے اسے لوگوں کونا صرف بھا ری جرمانے کے جائیں گے ۔ بلکہ جیل بھی جانا پڑے گا ۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنردنیا پورزوہیب انجم نے نومنتخب انجمن تاجران کے صدر ا حسن رحما نی اورجنرل سیکرٹری سعیدڈھول ،علاوالدین ہاشمی‘ حکیم یونس‘ حامد زرگر‘ اظہرآرائیں‘ محمدسلیم سبزی فروش‘ملک مہتاب آرٹس‘میڈیکل ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹرغلا م رسول ۔جنرل سیکرٹری جنید ہاشمی ۔احمدعلی ہاشمی اوردیگرسے کہی ۔

مزیدخبریں