داجل کینال کی بندش کیخلاف کسانوں کا گھڑے اٹھا کر احتجاج

Feb 03, 2021

حاجی پورشریف(نمائندہ نوائے وقت)داجل کینال کی بندش پر سینکڑوں کسانوں کا گھڑے اٹھا کر حاجی پور میں احتجاجی دھرنا لغاری دریشک گورچانی سیاست دان گونگے بنے ہوئے ہیں فوری پانی نہ دیا گیا تو راجن پور سے تونسہ تک نااہل حکمرانوں کے جنازے نکالیں گے افسوس کا عالم ہے کہ اپر پنجاب میں نہریں سالانہ چل رہی ہیں جہاں کا زیر زمین پانی بھی میٹھا ہے مگر راجن پور کے اکثر علاقوں کازیر زمین  پانی کڑوا ہے مگر یہاں پر داجل کینال کو بند کردیا جاتا ہے ہزاروں ایکڑ کپاس پہلے تباہ ہوچکی ہے غریب کسان خودکشیوں پر مجبور ہوچکا ہے داجل کنیال کی بندش کسانوں کامعاشی قتل عام ہے اس وقت علاقے میں قحط پڑنے کا امکان ہے انسان اور جانور پانی نہ ملنے سے مررہے ہیں بارشوں سے بنائے گے ٹوبے خشک ہوچکے اگر داجل کینال کا پانی کچھی کینال سے فراہم کیا جائے تو آسانی سے پانی مل سکتا ہے سیفین کی مرمتی کا بہانہ بناکر پانی چالونہیں کیا جاسکتا کسانوں کا زریعہ معاش زراعت ہے آج کسان بدحالی کا شکار ہوچکا ہے ادھار تک کوئی نہیں دیتا کسان غفلت کی نیند سے بیزار ہوجائیں یہاں کے سیاست دان گورچانی دریشک لغاری نسلوں کے دشمن ہیں صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری جواب دیں عوام سے ووٹ لے کر غائب ہوچکے ہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے بھی داجل کینال کی بلاجواز بندش کا  کوئی نوٹس نہیں لیا ان خیالات کا اظہار چئیرمین کسان بورڈ راجن پور اللہ یار خان کورائی جلب خان گبول جام اسماعیل برڑہ رحمت اللہ شلوانی مولوی عبدالقدیر فہیم ودیگر کسانوں نے چوک صدیق اکبرحاجی پور میں کسانوں کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے کیا ۔

مزیدخبریں