اسلام آباد(پی پی آئی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان اوراٹلی کے درمیان تجارت کے حجم میں 13.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 8.91 فیصد جب کہ اٹلی سے درآمدات میں 19.98 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کا حجم 8.91 فیصد کی کمی سے 355.29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، دسمبر میں اٹلی کوپاکستانی برآمد کاحجم 67.17 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2019 کے 61.99 ملین ڈالرکے مقابلہ میں زیادہ ہے ، مالی سال 2020 میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 750.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے دسمبر2020 تک کی مدت میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 259.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، دسمبر2020 میں اٹلی سے 43.58 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، دسمبر2019 میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 67.21 ملین ڈالررہاتھا،مالی سال 2020 میں اٹلی سے مجموعی طورپر509.88 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔