مڈ اور پھپھوندی لگے روٹی ٹکڑوں کاجانوروں کیلئے بطورخوراک استعمال خطرناک ہے:ڈاکٹر منصور

Feb 03, 2021

بہاولپور(کامرس رپورٹر)شوگر ملز سے حاصل ہونیوالی مڈ اور پھپھوندی لگے روٹی ٹکڑوں کاجانوروں کیلئے بطورخوراک استعمال خطرناک ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں گنے کی مڈ اور اُلی یعنی پھپھونڈی لگے روٹی کے ٹکڑوں کو بطور خوراک استعمال کرنے کے مضر اثرات کے بارے میں فارمرز ڈے ، مساجد اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں سے اعلانات کے ذریعے مویشی پال حضرات کو آگاہی دے رہی ہیں۔ بہاول پور سمیت دیگر علاقوں میں یہ مہم ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر منصور احمد ملک کی سربراہی میں بھرپور انداز سے جاری ہے۔علاوہ ازیں خوراک میں زہریلے مادوں کا اثر بذریعہ گوشت اور دودھ انسانی جسم میں داخل ہو کر ذیابیطس ،جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر، قوت مدافعت میں کمی، بچوں میں جسمانی نشوونما کے کم ہونے جیسی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

مزیدخبریں