اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت8ارب مشکوک ٹرانزکشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواست میں سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری نے ایک بار پھر حاضری سے استثنی مانگ لیا۔وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر درخواست میں کہاگیاکہ 10جنوری کوسینے میں درد کی شکایت ہر معائنہ کیلئے ڈاکٹر ضیائ الدین ہسپتال لے جایاگیا جہاں معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل علاج معالجہ کیلئے داخل کرلیا، عدالت پیش نہیں ہوسکتا حاضری سے استثنی دیاجائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر آج سماعت ہوناہے۔
مشکوک ٹرانزکشن کیس، آصف علی ذرداری نے پھر حاضری سے استثنی مانگ لیا
Feb 03, 2021