ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن حکومت پنجاب اور یونیسیف کے تعاون سے ضلع ملتان میں نوعمر افراد کے لئے convid-19سے آگاہی کے لئے ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر عبد اللہ طارق ، روبینہ ندیم ، طاہرہ شفیق چشتی ، محمد عامر رزاق ،محمد بلال ، مظفر عباس نے کہا کہ19 convid- کے تعلیم پر ہونے والے اثرات اور نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ کا مقصد افراد کو باکردار اور مفید شہری بنانا ہے لٹریسی کا یہ اقدام معاشرے کی فلاح و بہبود اور اصلاح کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا اس موقع پر مدثر قریشی ، محبوب احمد، بابر نذیر ، باقر حسین شاہ، محمدعابد ، رانا رمضان ،عمر فاروق ، منصور احمد ،محمد ارشد ، عبد الروف ، شاہد شفیق ، احسن ناصر ، انتخاب عالم، کامران ہاشمی ، جہانزیب ، کاشف قریشی، ارشد نواز ، عارف ، محمد حفیظ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کووڈ 19 سے بروقت آگاہی نوعمرافراد کیلئے نہایت اہم ہے: عبد اللہ طارق
Feb 03, 2021