رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) پولیس نے 10 سالہ کمسن بچی کی نکاح کے بعد رخصتی ناکام بنادی‘ دلہا والد سمیت زیر حراست‘ دلہن کو بھی پولیس نے ورثاء سمیت تحویل میں لے لیا‘ کارروائی شروع‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ چک 53/A کے رہائشی غلام رسول نے اپنی 10سالہ پوتی علینہ کا نکاح جھنگ کے رہائشی محمدرمضان سے کیا ہے جس کی رخصتی کی جارہی ہے‘ جبکہ 10سالہ علینہ نابالغ ہے‘ جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10سالہ کمسن علینہ کی رخصتی ناکام بناتے ہوئے دلہا محمدرمضان کو اس کے والد سمیت حراست میں لے لیا جبکہ 10سالہ علینہ کوبھی دادا غلام رسول سمیت حراست میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے۔