ملتان( سماجی رپورٹر ‘نمائندہ نوائے وقت) 2018 میں ایک بلین کی لاگت سے پنجاب کے 20 اضلاع میں قائم ہونے والی ای لائبریریز پراجیکٹ کے سٹاف کو موجودہ حکومت نے برخاست کردیا، جبری برطرفیوں کے خلاف اسٹاف نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور اپنی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ای لائبریریز سٹاف نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ای لائبریریز کے تمام سٹاف کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔ مظاہرین اسٹاف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکرٹری یوتھ افیرز اور سپورٹس، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے استدعا ہے کہ ای لائبریریز سٹاف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا سدِباب کریں، جبری برطرفیوں سے اسٹاف کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔