کورونا ویکسین سے متعلق سائنسدانوں کا بڑا دعوٰی، نئی تحقیق جاری

برطانوی سائنسدانوں نے آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق مزید تحقیق جاری کر دی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق آسٹرا زینیکا ویکسین کی 2 خوراکوں کے درمیان 12 ہفتےکا وقفہ زیادہ مؤثر نتائج دے گا۔

ویکسین کی پہلی خوراک 3 ماہ تک 76 فیصد مؤثر رہے گی تاہم دوسری خوراک کےبعدنتائج مزید مؤثر ہوں گے۔

برطانوی سائنسدانوں نے آسٹرا زینیکا نامی ویکسین کو کرونا کی نئی آنے والے قسم کے لئے محفوظ قراردےدیا ہے، میڈیسن ریگولیٹری ایجنسی کو گزشتہ ہفتےٹرائل ڈیٹا مہیا کیا گیا تھا، جس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کرونا ویکسین نئےقسم کےوائرس سے بھی تحفظ دےگی۔

برطانوی حکومت نے پہلےہی 100ملین ویکسین کا آرڈر دے رکھا ہے، کورونا ویکسین سستی ہو گی اور اسے اسٹوراور ٹرانسپورٹ کرنا آسان ہوگا، کورونا ویکسین لگانے کا عمل چار جنوری سے شروع کیا جائے گا۔

آسٹرازنیکا برطانیہ اور سویڈن کی مشترکہ ملٹی نیشنل فارما کمپنی ہے، آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے ، آسٹرازنیکا برٹش میڈیسن و ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سےمنظورشدہ ہے اور اس کی کورونا ویکسین کو گھریلو فریج میں بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

آسٹرازنیکا نے کورونا ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگتے ہوئے پاکستانی فارما کمپنی کے ذریعے ڈریپ کو رجسٹریشن کی درخواست دے دی، رجسٹریشن کے بعد آسٹرازنیکا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن