کوٹ ادو(خبر نگار)پولیس اور وکلاء میں جاری تنازعہ شدت اختیار کرگیا،پولیس کے خلاف بار ایسوسی ایشن 10ویں روزبھی سراپا احتجاج۔ تحصیل بارایسوسی ایشن کوٹ ادوکی ہڑتال10ویں روز میں داخل ہو گئی ہے وکلاء نے کورٹس کی تالہ بندی کرتے ہوئے عدالت کے گیٹ کے سامنے کرسیاں رکھ دیں جبکہ دیوانی عدالت کے سامنے مین شاہراہ پردوسرے روز بھی دھرنا دیے رکھا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی،اس موقع صدربار ایسوسی ایشن کوٹ ادو محمد ارشدصدیقی نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کیلئے انتظامیہ کو ٹائم دیا تھا مگر کوئی پیش رفت نہ ہونے پر انہوں نے کورٹس کی تالہ بندی کرتے ہوئے عدالت کے گیٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا ہواہے جب تک ڈی پی او مظفرگڑھ،ایس ایچ او کوٹ ادو اور ایس ایچ او سنانواں کو معطل نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔دریں اثناء وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے ممبر پنجاب بار کونسل راجن پور عمران اکرم بودلہ نے دھرنا میں شرکت کی جبکہ غلام عباس نورانی جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر محمد کاشف، جماعت اسلامی کے ذمہ دارچوہدری محمد زاہد، مہر سہیل اور جے ٹی آئی کے ضلعی امیرشیر زمان نے شرکت کی ۔قبل ازیں بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کا جنرل ہاؤس اجلاس زیر صدارت صدر بار محمد ارشد صدیقی منعقد ہوا،اجلاس میں ممبران پنجاب بار کونسل اعجاز احمد گرمانی مظفرگڑھ، سجاد حسین خانیوال، اور غلام مصطفی جونی لیہ بطور مہمان شریک ہوئے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈی پی اومظفرگڑھ، ایس ڈی پی او کوٹ ادو،ایس ایچ او تھانہ سنانو اں،ایس ایچ او محمود کو ٹ کو فل فور تبدیل کیا جائے۔
کوٹ ادوپولیس اور وکلاء میں تنازع شدت اختیار کرگیا
Feb 03, 2021