ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل چیئرمین محمد اختر بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں ہربل ادویات کا کاروبار کرنے کی آڑ میں ممنوعہ ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے کیمسٹوں کا کوئی تعلق نہیں۔ پہلے بھی کئی بار تنبیہ کر چکے ہیں اب ہمیں ایسے لوگوں کا خود بھی محاسبہ کرنا ھو گا کیونکہ پوری مارکیٹ کیلئے بدنامی کا باعث ہیں۔ ڈرگ سیل لائسنس رکھنے والے کسی ممبر سے کسی قسم کی ممنوعہ ادویات برآمد نہیں ھوئیں اور بدنام پوری مارکیٹ ہوتی ہے ہم اس بارے میں محکمہ ہیلتھ والوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کے ہربل کا کام کرنے والے بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے کام کرتے ہیں اور غیر قانونی کام کرنے پر ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہم نہ تو ایسا کام کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں اور نہ کریں گے ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں غیر قانونی کام کرنے والوں کی اب ہم خود بھی نشاندہی کریں گے جو کہ پوری مارکیٹ کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔