ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت نے امتحانات میں غیر مسلموں کے عقائد اور تاریخ سے متعلق تنقیدی سوالات پوچھنے پر بھی پاپندی عائد کر دی۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی طرف سے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلے جاری کردیا ہے کہ امتحانات کے سوالیہ پرچوں میں غیر مسلموں کے عقائد سے متعلق سوالات پوچھنے پر پاپندی عائد کی گئی ہے کسی بھی مذہبی تہوار کے دنوں میں امتحانات کے انعقاد پر بھی پاپندی ہوگی.
امتحانات میں غیر مسلموں کے عقائدسے متعلق تنقیدی سوالات پوچھنے پر پاپندی عائد
Feb 03, 2021