ملتان (سماجی رپورٹر) ایپکا کے زیراہتمام مطالبات منوانے کیلئے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں تفصیلات کے مطابق چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اقبال نون مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان ‘ میڈم رخسانہ انور صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ ایپکا قائدین کی طرف سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ تمام ایڈہاک ریلیو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل روائز کئے جائیں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے یوٹیلٹی الاؤنس ‘ سول سیکٹریٹ الاؤنس‘ سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح باقی ملازمین کو بھی دیا جائے ایگزیکٹو الاؤنس‘ ٹیکنیکل الاؤنس‘ مساوی بنیادوں پر ملازمین کو بھی دیا جائے گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ بلوچستان اور خیبر پختونخواہاں کی طرز پر پاکستان کے تمام سرکاری ریٹائرمنٹ ملازمین کو دی جائے میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے وفاقی اور صوبائی محکموں سے اپ گریڈ ہونے رہ جانے والی سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے ہاؤس رینٹ کی رقم45 فیصد سے بڑھا کر 60 نئے سکیل کے مطابق دی جائے 9 درجہ چہارم کے ملازمین کو بنیادی سکیل پانچ دیا جائے پروموشن کوٹہ 50 دیا جائے جونیئر کلرک بھرتی کے لئے بنیادی تعلیم میٹرک کی جائے تنخواہ کی سٹیجز 30 سے کم کر کے 20 کی جائے اور سلیکشن گریڈ بحال کئے جائیں گیس ‘ تیل‘ آٹا‘ چینی ‘ گھی‘ دالیں‘ گوشت ‘ ادویات اور دوسری اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے جلسہ کے اختتام پر چوک نواں شہر ریلی نکالی گئی اور قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اور 09-02-2021 تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا اور تاوقت اجرا نوٹیفکیشن دھرنا جاری رہے گا ۔ خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایپکا کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گء جس میں ایپکا کے تمام گروپس نے اکھٹے احتجاجی مظاہرہ ریلی قلم چھوڑ ہڑتال کی جس میں ضلعی چیئرمین ایپکا ملک محمد قاسم نے کہا کہ ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے،میاں محمد عمران کمبوہ، ضلعی صدر ایپکا خانیوال راؤ محمد امجد، ضلعی صدر ایپکا خانیوال، چوہدری مسعود الرؤف کمبوہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا خانیوال، مہر محمد ریاض، صدر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، مہر عبدالشکور، صدر محکمہ زراعت، چوہدری محمد شفیق، صدر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، چوہدری عبدالرؤف کمبوہ، صدر لائیو سٹاک، مراتب حسین شہزاد، صدر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محمد ایوب سارتھ، صدر محکمہ فوڈ، احمد شبیر، صدر لوکل گورنمنٹ، امتیاز رفیق، محکمہ انہار، رانا انور الحق، محمد ابراہیم، محکمہ تعلیم، محمد حسین عطاری صدر LA یونین، خالد محمود عباسی، جنرل سیکرٹری، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، انجم مشتاق، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، نے خطاب کیا۔لودھراں سے خبرنگار کے مطابق ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے کہا کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے فیصلہ کن دھرنا دیں گے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اگر اضافہ نہ کیا گیا تو حکومت کا چلنا ناممکن ہو جائے گا ضلعی صدر ایپکا محمد اقبال عاصی نے میونسپل کمیٹی تا پریس کلب تک متحدہ ملازمین محاذ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ملازمین فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ہم اپنے حقوق کی خاطر آخری حد تک جائیں گے ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام اور ملازمین سے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملازمین کو سوائے لولی پاپ کے ابھی تک کچھ نہیں دیا ۔ضلعی صدر ایپکا و چیئرمین اگیگا محمد اسلم قریشی کی قیادت میں ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے پر ضلع کونسل سے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ لودہراں تک ریلی نکالی اور نیشنل پریس کلب لودہراں کے سامنے شدید احتجاج کیا اور چئرمین نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ لودہراں عمران علی اعوان کو یاداشت پیش کی۔