وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ صوبوں میں ایک ساتھ کورونا ویکسینیشن کا آغاز احسن اقدام ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونااور ویکسینیشن سے متعلق کامیاب حکمت عملی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں،تمام صوبوں میں ایک ہی وقت میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عملی قدم ہے۔عوام کی صحت اورروزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اولین ترجیح ہے۔
عمران خان کی انسداد کورونااور ویکسینیشن سےمتعلق کامیاب حکمت عملی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکےہیں،تمام صوبوں میں ایک ہی وقت میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عملی قدم ہے۔عوام کی صحت اورروزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اولین ترجیح ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 3, 2021