صدر پیوٹن کے مخالف سرگرم روسی لیڈر نوالنی کو ساڑھے 3 سال قیدکی سزا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مخالف سرگرم روسی لیڈرالیکسی نوالنی کو ساڑھے 3 سال قیدکی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرول کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پرروسی لیڈر الیکسی نوالنی کو ساڑھے 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ نوالنی کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر900 سے زائد مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ روسی لیڈر کی سزا کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے جس پر روس نے مغربی ممالک کو داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کاانتباہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن