میکسیکو نے روس کی تیار کردہ سپوتنک وی کوروناویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ہیلتھ ریگولیٹر نے روس کےسپوتنک وی کورونا ویکسین سے متعلق ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ میکسیکو حکومت نے روس کی تیار کردہ کوروناویکسین کوآزمائشی نتائج کے مثبت اجرا کے بعد اس کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ میکسیکو کے نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹلاٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ "ریگولیٹری ایجنسی کوفیریس نے" روس کی تیار کردہ سپوتنک وی ویکسین سے حاصل ہونے والے بہترین نتائج کی بنیاد پر اس کی ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دی ہے۔
میکسیکو نے روس کی تیار کردہ سپوتنک وی کوروناویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
Feb 03, 2021 | 14:50