کھجور جدید اور منفرد کھانوں میں خاص لذت پیدا کرتی ہے،سعودی ایگزیکٹو شیف نورہ المعمر

Feb 03, 2021 | 14:58

ویب ڈیسک

سعودی عرب کی سعودی ایگزیکٹو شیف نورہ المعمر کا کہنا ہے کہ کھجور جدید اور منفرد کھانوں میں خاص لذت پیدا کرتی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے 41 سالہ سعودی ایگزیکٹو شیف نورہ المعمر نے بتایا کہ زمانہ قدیم سے ہی سعودی قہوے کے ساتھ کھجوریں پیش کی جاتی رہی ہیں اور یہ ہماری ثقافت ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں بہت سارے لوگ کھجور مچھلی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ ان دونوں ذائقوں کا مرکب مقامی لوگوں کو راغب بھی کرتا ہے اور یہ کچھ نیا ہے جو کھانے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ نورہ المعمر پیرس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب ایک ریستوراں کے لیے کام کر رہی ہیں جہاں انہوں نے ہوٹل کے لیے اپنی ثقافت کو فرانسیسی مہارت کے ساتھ جوڑ کر کھجورکے مختلف مینو تخلیق کی ہیں۔

مزیدخبریں