مائیکل کلنگر کے نیوساﺅتھ ویلز کے ساتھ معاہدے پر دستخط

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر مائیکل کلنگر نے میلبورن رینیگڈزکےکوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ نیو ساتھ ویلز کے لئے ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ 40 سالہ مائیکل کلنگر نے نیوساﺅتھ ویلز کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ مائیکل کلنگر نے بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن میں میلبورن رینیگڈز کی کوچنگ کی ۔میلبورن رینیگڈز نے بی بی ایل 08 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مائیکل کلنگر کی کوچنگ میں اگلے دو ایڈیشنزکھیلے ۔حالیہ بگ بیش ایڈیشن میں میلبورن رینیگڈذنے 14 میں سے صرف چار میچز میں کامیابی حاصل کی اور ٹیبل پر صرف 16 پوائنٹس حاصل کیے ۔ مائیکل کلنگر نے کہا میرا جو وقت میلبورن رینیگڈز کے ساتھ گزرا میں اس کے لئے ایم آر کی تمام انتظامیہ کا شکرگزار ہوں ۔ کلنگر نے کہا کہ اگرچہ بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں ان کی ٹیم منصوبہ بندی کے تحت کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اس کے باوجود میں نے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جو وقت گزارا اس سے بہت لطف اٹھایا اور میں آئندہ سیزنز کے لئے ٹیم میں شامل تمام نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ نیو ساﺅتھ ویلز (سی این ایس ڈبلیو )کے ساتھ مین آف کرکٹ برائے ہیڈ کے طور پر میرا نیا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔ مائیکل کلنگر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ کلنگر نے 17فروری 2017 سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 2018 میں ریٹائر ہونے سے قبل 182 فرسٹ کلاس اور 177 لسٹ اے میچز کھیلے ۔

ای پیپر دی نیشن