امریکی صدر جو بائیڈن نے امیگریشن پالیسی سے متعلق تین ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیئے ہیں۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی کو درست کرنے اور امیگریشن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تین ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ ان حکمناموں کے تحت خاندانی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ امریکہ میں قانونی امیگریشن پروگراموں کی تشخیص کی جائے گی اور امریکہ میں قانونی امیگریشن نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔