صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے ہیلتھ ورکرز جنہوں نے قربانیاں دی انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
پہلی 5 لاکھ ڈورز چین نے تحفے میں بیھجی ہیں چین نے کہا ہے وہ مزید کورونا ویکسین بھی بیھجے گا۔ 70 ہزار ڈورز پنجاب میں آئی ہے ،32ہزار پرائمری اینڈ سیکنڈری کو دی گئی ہے ریکسیو اور لیب میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈورز رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی ۔5 ماہ میں پاکستان کی دس کروڑ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے کورونا کیلے اضافی فنڈز رکھا ہوا ہے
دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں کورونا ویکسین پہچائی جائے گی 189 مراکز بنائے گئے ہیں۔