عجائب گھر تاریخی ورثے کو بہترین انداز میں پیش کر رہا ہے: اعجاز منہاس 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے 47  افسران نے لاہور عجائب گھر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اور دیگر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔ دورے کے اختتام میں لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال سٹاف کالج کوئٹہ نے کہا کہ لاہور عجائب گھر پاکستان کے تاریخی ورثے کو بہترین انداز میں پیش کر رہا ہے۔ لاہور عجائب گھر میں موجود مختلف مذاہب پر مشتمل گیلریاں پاکستان کا امیج پوری دنیا میں مثبت اندازسے پیش کر رہی ہیں۔ علاقائی تمدن گیلری پاکستان کے تمام صوبوں کی بہترین نشاندہی کر رہی ہے۔ علاقائی و ثقافتی تمدن کیلئے ایتھنولوجیکل گیلری کا اضافہ خوبصورت ہے۔ ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ لاہور میوزیم علاقائی تاریخ، ثقافت اور آرکیالوجی  کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لاہور عجائب گھر میں عوامی تعلیم اور آگاہی کیلئے بے تحاشہ خزانہ موجود ہے۔ لاہور میوزیم آرٹس، تاریخ، آثار قدیمہ اور کئی شعبوں کے علوم اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ لاہور عجائب گھر سالانہ لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن