کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے اپنے جنگجوئوں کے تفریحی پارکوں میں اسلحہ لیکر جانے پر پابندی لگا دی۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجوئوں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت بھی نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔ واضح رہے کہ افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان جنگجو پارکوں اور تفریحی مقاما پر تفریح کرتے نظر آئے تھے۔
طالبان جنگجو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لیکر نہیں جا سکتے: ذبیح اللہ مجاہد
Feb 03, 2022