سندر رائیونڈ روڈ پر انکروچمنٹ کیخلاف  گرینڈ آپریشن،سامان ضبط،بھاری جرمانے

سندر(نامہ نگار) علامہ اقبال ٹاؤن نے سندر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سندر سٹیٹ و گردونواح میں انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں انکروچمنٹ والا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ بعض انکروچمنٹ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ زیڈ او آر آپریشن صداقت ملک نے کہا کہ انکروچمنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سندر روڈ پر انکروچمنٹ کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش تھا جس پر شہری حلقوں کی جانب سے شکایت پر گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن