لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو مل گیا۔ڈیرل مچل کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں سنگل لینے سے انکار پر ایوارڈ جیتا۔ڈیرل مچل، ڈینیل ویٹوری، برینڈن میکلم اور کین ولیمسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ ایوارڈ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرل مچل نے عادل رشید کی بائولنگ پر رنز لینے سے منع کر دیا تھا۔ 2021 ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہیں اس آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔آئی سی سی نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا وہ لمحہ جس نے ہزاروں شائقین کا دل جیتا تھا۔
آئی سی سی ’سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ‘ کیوی کرکٹر ڈیرل مچل کے نام
Feb 03, 2022