ویسٹ انڈیز سے سیریز: بھارتی کرکٹ ٹیم پر کرونا کا حملہ ‘کھلاڑی ‘کوچنگ سٹاف متاثر

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں پر ہونے والے کرونا حملوں نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔6 فروری سے شروع ہونے والی سیریز سے چند روز قبل ہی بھارت کے اہم بلے بازوں سمیت متعدد سٹاف ممبرز کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیریزکیلئے احمدآباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو شیکھر دھون، آئر اور گیوواد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔مذکورہ کھلاڑیوں اور سکواڈ سٹاف میں شامل متاثرہ ممبران کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز احمد آباد میں 6 فروری سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...