امریکہ ہمیں یوکرائن کیساتھ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے پیوٹن

ماسکو‘ لندن (بی بی سی+ آئی این پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ پر الزام عائد کیا وہ ان کے ملک کو یوکرائن کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد ہے کہ وہ اس کشیدگی کو وجہ بنا کر روس پر پابندیاں عائد کر سکے۔ امریکہ نیٹو کے یورپی یونین میں پھیلاؤ سے متعلق خدشات کو نظرانداز کر رہا ہے۔ امریکہ وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن نے ٹویٹ کیا کہ امریکہ ’ایسے تنازعہ کو روکنے کے لیے کوشاں ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ ادھر روس یوکرائن تنازعہ کے حل کیلئے سفارتکاری شروع ہو گئی۔ اس سلسلہ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیف پہنچ گئے۔ بورس جانسن نے کہا روسی حملے کی صورت میں یوکرائنی فوج کارروائی کرے گی۔ 
روسی صدر /بورس

ای پیپر دی نیشن