واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کو مدد فراہم کرنے کے لئے جنگی بحری جہاز اور جدید لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد کیا گیا۔
امریکہ جنگی جہاز
حوثی باغیوں کے حملے‘ امریکہ کا جنگی بحری جہاز‘ لڑاکا طیارے امارات بھیجنے کا فیصلہ
Feb 03, 2022