کچی آبادیوں کی اراضی منسوخ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری 

Feb 03, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہر میں کچی آبادیوں کی اراضی منسوخ کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی کچی آبادی کو  طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مئوقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے سازباز کر کے لاہور بیگم پورہ کچی آبادی میں  4کنال 9مرلہ اراضی  کا نوٹفکیشن منسوخ کیا۔ اراضی  کی ملکیت میرے مئوکل کی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت انتظامیہ کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ

مزیدخبریں