غیرمسلموں کے قتل میں ملوث لوگ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں: پیر حسان حسیب

راولپنڈی (اپنے  سٹاف رپورٹرسے ) دربار عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین حضرت پیر محمد نقیب الرحمان اور پیر محمد حسان حسیب الرحمان کی قیادت میں ایک وفد نے جس میں چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور علماء کرام شامل تھے نے سینٹ جان (کیتھیڈرل چرچ) پشاور کا دورہ کیا اور بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر سے پادری ولیم سراج کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ‘ بیرسٹر محمد سیف علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ محمد حسان حسیب الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور کہا اسلام جس طرح مسلمان کی جان کو تحفظ دیتا ہے اسی طرح غیر مسلم کی جان کو بھی تحفظ دیتا ہے۔ جان کے تحفظ میں مسلم‘ غیر مسلم برابر ہیں۔ دونوں کی جان کا یکساں تحفظ ضروری ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ہمشہ اسلامی ریاست میں رہنے والے غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ اور ایک غیر مسلم کی جان کی دیت کو مسلمان کے برابر قرار دیا۔ اس لئے ایسے واقعات میں ملوث لوگ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور اسلامی تعلیمات کے باغی ہیں۔
پیر حسان حسیب

ای پیپر دی نیشن