حضرت ابوبکرؓ نے اپنے دور کے تمام فتنوں کو انجام تک پہنچایا: پیر منور جماعتی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کے فرمان پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف میں منعقدہ عظیم الشان خلیفہ اول بلافصل کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اشاعت دین کیلئے بڑا عظیم کردار ادا کیا۔ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی جان ومال اور اولاد کی پرواہ کئے بغیر سب کچھ اسلام اور پیغمبر عالم حضرت محمدؐ کے فرمان پر قربان کر دیا۔ آپ کے دورِ خلافت میں بہت سے فتنوں نے سر اْٹھایا اور جھوٹی نبوت کے دعوے بھی کئے گئے لیکن آپ نے بلا خوف و خطر نہ صرف تمام فتنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا بلکہ نبوت کے دعویداروں کا بھی قلع قمع کیا۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ فکر آخرت انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ دْنیا کی لذتیں عارضی ہیں جبکہ آخرت کے انعامات دائمی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ اسلام اور مسلمانوں کے محسن ہیں۔ آپ کی شخصیت اسلام اور پیغمبر اسلام ؐ کے ساتھ وفا و محبت کی علامت ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف لنگر بھی پیش کیا گیا۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اتحادِ اْمت، ملک و قوم کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دْعا بھی کی۔
پیر منور حسین شاہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...