ریپڈ بس سروس، پشاور 2022ء سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پشاور کو جدید ترین ریپڈ بس سروس کی وجہ سے 2022ء سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے نامزدکیا گیا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ بہترین ٹرانسپورٹ سروس کے حامل دنیا کے 3 شہروں کی فہرست میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پشاور (بی آر ٹی) کا شمار ایک بڑی کامیابی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 9فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔ 
پشاور نامزد

ای پیپر دی نیشن