نیشنل انڈر 16ون ڈے ٹورنامنٹ گروپ اے کا چوتھا رائونڈ مکمل

کراچی (آئی این پی) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے سدرن پنجاب وائٹس کو 178 رنز سے شکست دے دی۔272 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ہارون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد زبیر، افکر درانی اور ریاض اللہ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے۔ محمد زبیر نے 67، افکر درانی نے 53 اور ریاض اللہ نے 52 رنز اسکور کیے۔ عباس آفریدی 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سینٹرل پنجاب وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 93 رنز سے ہرادیا۔ 245 رنز کے تعاقب میں بلوچستان  کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ علی حسن بلوچ نے 22 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔  سید وقاص 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب نے طیب عارف اور فہام الحق کی 176 رنز کی ابتدائی شراکت کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے تھے۔ طیب عارف 90 اور فہام الحق 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان غنی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زواری کرکٹ گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن وائٹس نے سندھ وائٹس کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ 272 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 6 گیندیں قبل 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر ہارون ارشد نے 8 چوکوں کی بدولت 71 رنز بنائے۔ محمد احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ناردرن نے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے۔ شاہ میر نثار 83 اور ایمل عالم خان 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اویس رحیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...