جنسی زیادتی کیس،  میسن گرین کو ویڈیو گیم فیفا 22سے بھی نکال دیا گیا

 لندن (آئی این پی)  18سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو ویڈیو گیم فیفا 22سے بھی نکال دیا گیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو اتوار کی رات پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ معروف اسٹرائیکر پر 18سالہ گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تشدد کرنے کا الزام تھا۔20سالہ میسن گرین ووڈ کی گرل فرینڈ ہیئرٹ روبسن نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں ان کے منہ سے خون نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیئرٹ روبسن نے فٹبالر پر جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔جنسی زیادتی کا کیس سامنے آنے پر فٹبال کی دنیا کے بڑے ناموں ڈیوڈ ڈی گی، کرسٹیانو رونالڈو اور پال پوگبا نے میسن گرین ووڈ کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا اور اب فیفا22 ویڈیو گیم سے میسن گرین ووڈ کو نکال دیا گیا ہے۔ویڈیو گیم کی میسن گرین ووڈ کی ٹیم ان کے بغیر ایکشن میں نظر آئے گی۔ حالیہ ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کے بعد میسن اب ایکس باکس، پلے اسٹیشن اور پی سی کے گیمز میں بھی موجود نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ میسن گرین ووڈ جمعرات تک ان کی تحویل میں رہیں گے۔ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اگر جنسی زیادتی ثابت ہوگئی تو معروف اسٹرائیکر کا کیریئر ختم ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن