اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ممتا زدا نشور،محقق اور موڈیویٹر ڈاکٹر پروفیسر عبدالحئی شیخ نے کہا کہ کشمیرزندہ قوم کی سرزمین ہے کشمیری قوم اپنی عزت کے لیے مر سکتی ہے، لیکن جھک نہیں سکتی ریاست جموں و کشمیر کا ایک ایک فرد اپنی جان کی قیمت پر اپنے مستقبل کو بھارت کے فوجی اور جابرانہ تسلط سے آزاد کرنے کی راہ اختیار کر چکا ہے، انہوںنے کہا ہے کہ بھارت کیلئے طا قت کے بل بو تے پر کشمیر یوں کو غلام اور جذبہ آزادی کو قید میں رکھنا مشکل ہے،بہت جلد مو دی سر کا ر کو مذ اکر ات کی میز پر آ نا پڑ ے گا،وفد سے گفتگو میں انھوں نے کہا جمہوری نظام کا دعویدار بھارت 7دہائی سے کشمیریوں کے جمہوری حقوق غصب کیے ہوئے ہے، پوری وادی میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے میں آبادی کے تناسب سے تعینات سب سے زیادہ فوج ہے،پورے مقبوضہ علاقے میں جگہ جگہ قائم کی گئی چوکیوں پر لوگوں سے ناروا سلوک اختیار کیا جا نا معمول کی بات ہے۔ ڈاکٹر پروفیسر عبدالحئی شیخ نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی، جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے اور حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔ یاسین ملک سمیت زیادہ تر حریت قیادت اور ہزاروں نوجوان جیلوں میں ہیں،تدفین کے لیے شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتیں ۔