کھیلوںسے نئی نسل کی ذہنی ،جسمانی آبیاری میں مدد مل سکتی ہے،جعفر کاکڑ

Feb 03, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)انٹرنیشنل اسلامک سکول آف ایکسی لینس میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی بلوچستان گرینڈ الائنس کے چیئرمین جعفر خان کاکڑتھے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین اور ماہر تعلیم طارق محمود نے شرکت کی،جعفر خان کاکڑنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مثل مشہور ہے کہ صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی ہوتاہے،کھیل سرگرمیوں سے نئی نسل کی ذہنی و جسمانی آبیاری میں مدد مل سکتی ہے،نجی تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں نسل نو کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ملک ابرارحسین نے کہا کہ ا نٹرنیشنل اسلامک سکول آف ایکسی لینس میں ہرسال سپورٹس ڈے منایا جاتاہے ادارے میں بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سپورٹس ڈے کے انچارج عمران درانی نے اس موقع پر بتایاکہ سپورٹس ڈے کے موقع پر طلبا و طالبات نے سپل ریس، فوڈ ریس،میوزیکل چیئر،پی ٹی شو،کراٹے،فروگ ریس،بٹرفلائی ریس،کیٹ ریس، سپون ریس،کروکوڈول ریس،باسکٹ بال وغیرہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا ہے۔تقریب کے موقع پر پی ٹی اور کراٹے ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں