اللہ ڈنوگوٹھ کے مکین لینڈمافیا کے خلاف گھروں سے  باہر نکل آئے

کراچی (                  سٹی نیوز) اللہ ڈنوگوٹھ کے مکین لینڈمافیا کے خلاف گھروں سے نکل آئے،ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے احتجاجی مظاہرہ،جعلی دفتر کے باہر دھرنادے دیا۔تفصیلات کے مطابق اللہ ڈنوگوٹھ دیہہ جام چاکرومیں بیس بیس سال سے رہائش پذیر مکینوں نے لینڈمافیاکی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،سینکڑوں مردوخواتین نے اس موقع پر حکام بالاسے مطالبہ کیاکہ عامل اور غفار نامی لینڈمافیاکے شرسے بچایاجائے جو آئے روزاسلحے کے زورپر ہمیں گوٹھ خالی نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، ہم اس گوٹھ میں بیس سال سے رہائش پذیر ہیں اور اپنی جمع پونجی سے پلاٹ خرید کر گھر بنائے ہیں ،اب منیجنگ کمیٹی اللہ ڈنوگوٹھ ویلفیئر ٹرسٹ کے نام پر ہمیں ڈرایادھمکایاجارہاہے کہ فوری طورپر گوٹھ کو خالی کردو ورنہ انجام براہوگا۔مظاہرین نے کہاکہ ہم غریب محنت کش لوگ ہیں اور موجودہ دور میں اپنااوراپنے بچوں کا پیٹ پالنابھی مشکل ہوچکاہے ،گھر بھی چھن گیاتو کہاں جائیں گے۔حکومتی ادارے فوری طورپر توجہ دیں اور لینڈمافیا عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزادیں ۔بعدازاں مظاہرین مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے پرامن طورپر منتشرہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...