ابوبکر صدیقؓ کی تعلیمات پر عمل کرکے تمام فتنوں پر قابو پایاجاسکتا ہے،پیر سید ارشدعلی کاظمی

Feb 03, 2022

کراچی (               نیوز رپورٹر) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر صوفی ء باصفاحضرت پیر سید ارشدعلی کاظمی قادری نے کہاہے کہ خلیفہء اول حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ کی روشن تعلیمات پر عمل کرکے مسلمان عصرحاضر کے تمام فتنوں پر قابو پاسکتے ہیں، نبی کریم ﷺ کو صدیق اکبرؓ کی رفاقت وجاں نثاری پر نازتھاآپؓ نے سب سے پہلے منکرین کے خلاف جہادکیا۔مردوں میں سب سے پہلے نبی کریم ﷺ پر حضرت سیدناابوبکرصدیقؓایمان لائے اور رسول اللہ ﷺ کی رفاقت آپؓ کو ہر موقع پر حاصل رہی ۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے خلافت راشدہ قائم کرنے کے بعد سب سے پہلے منکرین ختم نبوت اور منکرین زکوٰۃ کے خلاف علم جہادبلند کیا۔آپؓ نے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو کیفرکردار تک پہنچاکر قیامت تک آنے والی نسلوں کے دلوں میں عقیدہء ختم نبوت کو راسخ کیا۔اس موقع پر صدرعلماء مشائخ ونگ تحریک اہلسنّت پاکستان ملیر کراچی علامہ قاری محمدصابر گولڑوی نے کہاکہ خلیفہء اول حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ عشق مصطفیﷺ کے پیکر وجانثار صحابی تھے،آپؓ نے جرأت واستقامت کے ساتھ فتنوں کی سرکوبی فرمائی اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کو محفوظ فرمایا۔

مزیدخبریں