سری لنکن بحریہ نے جھڑپ کے بعد 21 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے سمندر میں غیر قانونی طور پر فشنگ کرنے والے 21 بھارتی ماہی گیروں کو جھڑپ کے بعد گرفتار کرلیا جس کے دوران ملکی بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی بحری فوج نے اپنے جزیرے کی حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو بھارتی ٹرالروں کو واپس جانے کے لیے کہا لیکن بھارتی ماہی گیروں نے ہٹ دھرمی دکھائی۔سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک فاسٹ ٹیک کرافٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم بحری فوج نے بھارتی ٹرالرز کو ضبط کرکے 21 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔بیان میں تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے البتہ سری لنکن بحریہ کے بقول بھارتی ٹرالرز ’’باٹم ٹرالنگ‘‘ کر رہے تھے جس کی سری لنکا میں پابندی ہے۔بھارتی ماہی گیر سمندر کی ایک تنگ پٹی آبنائے پالک میں فشنگ کرتے ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور سری لنکا کے سمندری حدود کو تقسیم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...