اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے نجی ہسپتال میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی عیادت کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک کے بھائی خالد ملک سے ملاقات اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ صادق سنجرانی، آئی جی پولیس محسن بٹ کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے رحمان ملک کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔