لاہور (خصوصی نامہ نگار) ماہ رجب المرجب 1443ھ کا چاند نظر آگیا، یکم رجب المرجب آج جمعرات کو ہوگی اور شب معراج 27 رجب 1443ھ یکم مارچ 2022ء منگل کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے آخر میں کرونا سے بچائو، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، ملکی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔