خانیوال،وہاڑی اور لودھراں میں ریونیو معاملات پرکھلی کچہریاں

خانیوال،وہاڑی،لودھراں(نامہ نگار،نیوز رپورٹر ) خانیوال ،وہاڑی اور لودھراں ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو معاملات پر شکایات سنیں۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان خانیوال کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر  ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیاڈپٹی کمشنر نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر شنوائی کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تحصیلدار اور اے ڈی ایل آر کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے،         دریں اثناء  ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی جہانیاں،کبیر والا اور میاں چنوں میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ لودھراں میں  ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن