اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے نجی ٹی وی سے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں پتا نہیں وہ کیوں نالاں ہیں قانون کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی ہے میرا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا نواز شریف کو میں نے بیرون ملک بھیجا؟ اپیل تیار کر رہے ہیں جلد دائر کریں گے۔ اپیل دائر کرنے کیلئے 30 دن کا وقت ہے۔