شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے دکانداروں اور کاروبار ی حضرات کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا ملکی معیشت کی مضبوطی کی بنیاد ثابت ہورہا ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچ رہے ہیں،موجودہ دور حکومت میں تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا رہی ہیں جس پر عوام وزیر اعظم عمران خان کی مشکور ہے،معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے کاروباری حضرات کیلئے آسانیاں پیدا کرکے حکومت نے ملکی معاشی ترقی کی سمت درست کی ہے۔
حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچ رہے ہیں: ریاض ڈوگر
Feb 03, 2022