شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت میں ایسے باصلاحیت وزراء اور مشیروں کا فقدان کے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت یقینی بنانے سمیت ملکی سلامتی و ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے اہل ہیں نواز لیگ جلد اقتدار میں آکر ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی، عمران خان کا کام صرف دوسروں پر برہم ہونا رہ گیا ہے اور عملاً حکومتی کارکردگی صفر ہے، (ن) لیگ کی قیاد ت جب بھی برسراقتدار آئی عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوئے، نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: عمران اعجاز ڈوگر
Feb 03, 2022