بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں : رائے محمدخان 

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )معروف سیاسی سماجی شخصیت وسابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمدخان کھرل نے کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے تو دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مگر اب یہ سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا جلدکشمیر سمیت وہ تمام ریاستیں بھارت کے چنگل سے آزاد ہوں گی جن کے عوام بھارت سے نجات کی جدوجہد کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے مسلسل محروم ہیں مگر انہوںنے بھارت سے کمپرومائز کرنے کی بجائے پوری استقامت کے ساتھ اسکی بربریت کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن