گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنمائوں رانا عمران اشرف ایڈووکیٹ ، مہر عدیل ایڈووکیٹ اور امیدوار پی پی 56رائو عثمان علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنے مرضی لانگ مارچ کرلیں عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے کیوں کہ اپوزیشن کا ایجنڈا انتشار اور افراتفری پھیلا کر سابق لٹیرے حکمرانوں کا دفاع کرنا ہے لیکن عوام ان کا احتساب چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے 2018کے انتخابات میں ان کو مسترد کردیا تھا اب بھی بیماری کا بہانا بنا کر مسلم لیگ ن کے راہنما سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن علاج کروانے کی بجائے عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس میں ان کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا عوام اچھی طرح جان گئے ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کا سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے میاں نواز شریف حکومت، عدلیہ اور عوام کو دھوکہ دے کر بیرون ملک فرار ہوئے تھے اب بھی وہ حساب دینے کی بجائے اپنے ذاتی معالجوں کے ذریعے بیماری کے جعلی سرٹیفیکیٹ بھیج رہے ہیں ۔